پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق نگراں وزیر اعظم کا اہم بیان آگیا

پی آئی اے فائل فوٹو پی آئی اے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت پی آئی اے کے امور کا جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری کاعمل مکمل ہونےتک حکومت ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خسارے کا شکاراداروں کی جلد نجکاری کر کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اےکی نجکاری کے عمل پر پیش رفت سےباقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store