وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کینیا کے صدر سے ملاقات، ارشد شریف کیس کی تحقیقات میں تعاون مانگ لیا

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم کی کینیا کے صدر سے ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم کی کینیا کے صدر سے ملاقات

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کینیا کے صدر پر زور دیا ہے کہ وہ معروف صحافی ارشد شریف قتل کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل کرنے میں سہولت فراہم کریں۔ نگران وزیرِ اعظم نے کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیم روٹو سے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ملاقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگوکی۔

نگراں وزیراعظم نے بیجنگ میں چینی صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی جس میں انوار الحق کاکڑ نے کینیا کے صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے ملاقات میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جلد مکمل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔

نگران وزیرِ اعظم نے کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیم روٹو سے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ملاقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگوکی۔

دونوں رہنماوٴں نے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور لوگوں کے روابط کے حوالے سے تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا جبکہ ڈاکٹر ولیم روٹو نے پاکستان کے زرعی اور صحت کے شعبے میں تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کینیا کے صدر کو جلد پاکستان جبکہ کینیا کے صدر نے وزیرِ اعظم کو کینیا کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے دونوں رہنماوٴں نے قبول کر لیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کی چین میں مصروفیات

چین کے دورے پر گئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مصروف دن گزارا،نگران وزیرِ اعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر منعقدہ راوٴنڈ ٹیبل اجلاس کی صدارت کی جس میں چینی اسکالرز، تعلیمی اداروں و تھنک ٹینکس کے محقیقین نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے سی پیک کے پاک چین دیرینہ دوستی اور اسٹریٹیجک شراکت داری میں کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاک چین دوستی باہمی تعاون اور احترام پر مبنی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک کو خوشحالی، روزگار، روابط اور گرین ترقی پر مشتمل راہداری میں بدلنے پر اتفاق کیا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کی کوششوں سے سی پیک نہ صرف علاقائی تجارت و روابط میں مرکزی حیثیت حاصل کر لے گا بلکہ یہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے آپسی تعلقات کو بھی فروغ دیگا۔

انوار الحق کاکڑ سے گرینڈ ویو انسٹیٹیوٹ کے صدر رین-لیبونے ملاقات کی،وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مابین تعلیم و تحقیق کے شعبے میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان چین سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں تبادلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑنے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک عالمی راہنماوٴں کے اعزاز میں گریٹ ہال آف پیپل میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ وزیراعظم ہال میں پہنچے توچینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول پانگ لی- یوان نے پرتپاک استقبال کیا۔

عشائیے میں روس، کینیا، ایتھوپیا، منگولیا، ہنگری، سری لنکا، قزاقستان، ازبکستان، پاپوٴا نیو گِنی، موزامبیک چلی اور دیگر عالمی رہنماوٴں نے شرکت کی،نگران وزیرِ اعظم نے عشائیے میں شریک عالمی رہنماوٴں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں۔

install suchtv android app on google app store