نواز شریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آرہا ہے: مریم نواز

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک وقوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نواز شریف کی روایت ہے، وہ ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آ رہا ہے۔

مریم نواز سے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 کا یوم سیاہ ہوئے 24 سال ہوگئے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا تھا، انہوں نے بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے پاکستان کو بچایا تھا جبکہ دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے پاکستان کے دفاع اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا، ان نے کہا تھا کہ پاکستانی آزاد ہیں ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نواز شریف کی ضرورت ہے، سب خراب ہونے کے بعد اب سب ٹھیک کرنے کیلیے ان کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store