نواز شریف کو نکالنے والے خود نظام سے ہی نکل گئے: مریم نواز

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اور عوام کو ملی، سابق وزیر اعظم کو نکالنے والے نظام سے ہی نکل گئے۔

لاہور میں یونین کونسلوں کےعہدیداروں اور کارکنوں نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔

اس موقع پر ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہیں، ان کو کارکردگی میں نہ ہرا سکے تو جھوٹے الزام لگا کر، دھاندلی اور طاقت سے میدان سے ہی نکال دیا، ان کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اور عوام کو ملی، سابق وزیر اعظم کو نکالنے والے خود نظام سے ہی نکل گئے، یہ اللہ کا نظام ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف 6 سال بعد قوم کو پورا سچ بتائے گا تو سارے پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے دفن ہوجائیں گے، 6 سال تک جھوٹوں کو جھوٹ بولنے کی کھلی آزادی تھی جس سے ذہن گمراہ ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store