نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں: مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی فائل فوٹو نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں، وہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، وہ غیر قانونی طور پر اس ملک سے بھاگ کر نہیں گئے تھے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا کام نہیں، الیکشن کمیشن جس تاریخ کا اعلان کرے گا، اس پر انتخابات ہوں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کے ماحول میں کسی بھی جماعت اور اس کی قیادت کو کسی اہم مسئلے پر اپنا موقف دینے کی آزادی ہے، تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو برابر کے مواقع حاصل ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے برابر کے حقوق ہیں، پی ٹی آئی پر کسی قسم کی پابندی نہیں، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو برابر کے مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا اپنا معاملہ ہے کہ وہ الیکشن مہم کس طرح چلاتی ہے، سیاسی جماعتیں مشکل حالات میں بھی اپنی الیکشن مہم چلاتی ہیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے: نواز شریف

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیں انسانی حقوق کے لیکچر دیتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنا ریکارڈ چیک کریں، ملک کے اندر غیر قانونی طور پر مقیم افراد 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، 31 اکتوبر کے بعد ایسے غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو جبری ملک بدر کیا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store