ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی بھارت کی ذمے داری ہے: دفترخارجہ

دفترخارجہ فائل فوٹو دفترخارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت میں کھیلے جانے ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی میزبان ملک کی ذمہ داری ہے۔ میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے، سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ بھارتی شہر احمد آباد کے میچز میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے مؤقف واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور پاکستان مخالف پروپیگنڈ ے میں مصروف رہتا ہے۔ عالمی برادری بھارتی فورسز کی جانب سے جاری مظالم کا نوٹس لے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم جینوا کنویشن اور یو این قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرریا ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیرقانونی رہائش پذیر باشندوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے خلاف نہیں بلکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store