نوازشریف کو سازش کے تحت اقتدار سے نکالا گیا: احسن اقبال

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے 2013 سے2017 تک عوام کو ریلیف دیا، نوازشریف نے معیشت کی بحالی کا آغاز کیا تھا، سازش کے تحت نوازشریف کو اقتدار سے نکالا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کومعیشت کے حوالے سے تجربہ حاصل ہے، 2013 میں ن لیگ کو آج سے مشکل حالات ملے تھے، جبکہ 2013 میں نوازشریف نے معیشت کی بحالی کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس نے کبھی کونسل نہیں چلائی اسے ایٹمی طاقت کی کنجی تھمادی تھی، یہ وہ تاریخی ناکامی ہے جس کی پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، پاناما کیس میں کچھ نہیں نکلا تو نوازشریف کو اقامہ پرنکال دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے بدترین معاہدہ کیا۔

رہنما (ن) نے کہا کہ نوازشریف نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا تھا اور ملک کی ترقی کیلئے بہترین پالیسیاں متعارف کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اقتصادی ومعاشی وژن کوکامیاب کریں گے، نوازشریف پاکستان کومعاشی طاقت کےطورپرمنوائیں گے، قومی اتحادسےہی آگے بڑھاجاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store