عمران خان صدر عارف علوی سے کس بات پر مایوس ہیں؟ علیمہ خان نے بتا دیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اس بات پر مایوس ہیں کہ صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ورزش اور واک کے لیے جگہ نہیں ہے، اس حوالے سے پٹیشن دائر کر دی ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی صدرِ مملکت سے مایوس ہیں کہ وہ آئینی کردار نبھا نہیں سکے، صدر نے 90 دن میں الیکشن کروانے تھے مگر اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا ہے کہ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں ہم سازش کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store