پاکستان کی ترکیہ کی وزارت خارجہ پر حملے کی شدید مذمت

دفترخارجہ فائل فوٹو دفترخارجہ

پاکستان نے ترکیہ کی وزارت داخلہ کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےاس بات کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ “ہم اس گھناؤنے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ “ہمیں یقین ہے کہ ترک قوم اپنی خصوصیت اور عزم کے ساتھ اس خطرے کو شکست دے گی اور مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ترکیہ کی پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے ترکیہ کے پارلیمان اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک پارلیمنٹ کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی پارلیمان اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ترکیہ کی پارلیمان کے قریب خود کش حملہ دراصل حریت پسندی اور جمہوریت پر حملہ ہے۔

install suchtv android app on google app store