نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے دورے کا امکان

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے قبلمشرق وسطی کے 3 ممالک کا دورہ کریں گے۔ نواز شریف ان ممالک کے ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امکان ہے کہ وہ وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3 ممالک کا دورہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان پہنچنے سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں، نواز شریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات کیے جارہے ہیں، مریم نواز سمیت متعدد اہم لیگی رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف ان ممالک کے ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

install suchtv android app on google app store