بارشوں کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدل گیا

بارشوں کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدل گیا فاءل فوٹو بارشوں کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدل گیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدل گیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

اس کے علاوہ مری، پشاور، چارسدہ، مانسہرہ، ٹانک، ایبٹ آباد، صوابی، ڈی آئی خان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم میں خنکی سی آگئی۔

ادھر بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store