محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، بالائی / وسطی خیبرپختونخوا ، کشمیر، بلوچستان، سندھ اور بابوسر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے انتباہ کے مطابق 27 سے 29 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں (ژوب، بارکھان،کوہلو، سبی، نصیر آباد، موسی خیل، شیرانی، ہرنائی، بولان، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، کیچ، تربت، پنجگور، آواران اور گردونواح) میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس طرح 27 سے 29 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور اور فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

مزید برآں مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ خطرات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے لئے ضروری اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹس، اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، این ایچ اے، این ایچ اینڈ ایم پی، ایف ڈبلیو او، ریسکیو 1122، لائن ڈیپارٹمنٹس، وزارتوں اور وفاقی ایجنسیوں کو متعلقہ مینڈیٹ کے مطابق حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store