ذہن سے یہ تصور نکال دیں کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ذہن سے نکال دیں، سپریم کورٹ سے تاریخ لینے کا رجحان اب نہیں چلے گا، اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا۔ سب کے لیے پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا۔

زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ذہن سے یہ تصور ہی نکال دیں کہ سپریم کورٹ میں جاکر تاریخ لے لیں گے ۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سب کے لیے پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ یہاں تو ایک تاریخ پر نوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہوجانے چاہییں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا اس کیس کے توسط سے یہ پیغام سب کے لیے ہے کہ اب مقدمات میں التوا نہیں ملے گا، یہ باقی عدالتوں میں ہوتا ہےکہ دستاویزات جمع کرانے کا وقت دیا جائے، سپریم کورٹ آخری عدالت ہے جہاں تمام مقدمات کے فیصلوں کا ریکارڈ پہلے سے ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store