اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرلی

اٹک جیل فائل فوٹو اٹک جیل

اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج عدالت میں پیش کرنےسےمعذرت کرلی اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل سے دوسری جگہ منتقل کرنا سیکیورٹی رسک ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نکاح کیس میں عدالت میں طلبی کے معاملے پر اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرلی۔

جیل حکام نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمے میں قید ہیں، ان کو جیل سے دوسری جگہ منتقل کرنا سیکیورٹی رسک ہوسکتا ہے، آج پیش کرنے سے چھوٹ دی جائے۔

اس سے قبل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اٹک جیل انتظامیہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کوآج عدالت میں پیشی کےحوالے سے آگاہ کیا تھا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ سول جج کاچیرمین پی ٹی آئی کی پیشی کاحکم موصول ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں، ان کی پیشی 25 ستمبر کو ہے۔

خیال رپے عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو نکاح کیس میں آج طلب کر رکھا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت بھی آج مقرر ہے۔

install suchtv android app on google app store