سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا، علی وزیر پر ترنول میں جلسہ پر ایف آئی آرز درج کرائی گئی تھیں۔
علی وزیر پر 2 مقدمات تھانہ ترنول، 1 تھانہ بہارہ کہو اور 1 ایف آئی اے نے درج کیا تھا، تھانہ ترنول، بہارہ کہو مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی تھی
رپورٹس کے مطابق علی وزیر کو ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بھی گرفتار کیا تھا، جس میں سیشن جج سنٹرل کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔
عدالتی حکم کے بعد علی وزیر کی ضمانت پر رہائی کے لیے مچلکے جمع کرائے گئے تھے، تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔