سپریم کورٹ آنیوالوں لوگوں سے مہمانوں جیسا سلوک کریں، چیف جسٹس کی عملے کو ہدایت

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے عملے کو ہدایت کی ہے کہ عدالت آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پہلے روز بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے اور وہ اپنی ذاتی گاڑی میں عدالت آئے جہاں عملے نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا، آپ سب کا تعاون چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، اپنے مسائل ختم کرنے کیلئے عدالت آتے ہیں لہٰذا آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ یقیناً کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں، آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔

install suchtv android app on google app store