پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ

پی پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس فائل فوٹو پی پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی تاریخ دینے کا مطالبہ کر دیا، پی پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، پیپلز پارٹی نے کبھی بیساکھیوں کا سہارا نہیں لیا کسی کو سندھ آنے کا شوق ہے تو آ جائے ہم بھی پنجاب آئیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے، کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ سے عدل وانصاف کی توقع رکھتے ہیں، کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، پیپلز پارٹی نے کبھی بیساکھیوں کا سہارا نہیں لیا۔

اس موقع پر پی پی پی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ووٹ کی عزت کی بات کرنے والی جماعت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، آئی جے آئی جیسے الیکشن قبول نہیں کریں گے جماعت کی بجائے الیکشن کمیشن تاریخ دے، بلاول بھٹو نے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کر کے آپ کو حکومت دلوائی ن لیگ سے اتحاد نظریاتی نہیں حکومتی تھا۔

install suchtv android app on google app store