پکڑ دھکڑ اور ڈنڈا مسئلے کا حل نہیں، مل بیٹھ کر بحران کا حل تلاش کرنا ہوگا: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پکڑ دھکڑ اور ڈنڈا مسئلے کا حل نہیں ہے سب کو مل بیٹھ کر سنگین معاشی بحران کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسئلہ اقتصادی اور معاشی ہے سیاسی نہیں رہا عوام کا نام ہی ریاست ہے عوام خوشحال ہوگی تو ریاست خوشحال ہوگی بڑ ے بزنس مین کو ہمیشہ سبسڈی چاہیے اُسے غریب کی دو وقت کی روٹی کی کوئی فکر نہیں ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بڑا آدمی کرپشن کرتا ہے اور سزا غریب کو ملتی ہے جتنی تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے اُتنی تیزی سے ہی کاروباری ادارے اور کارخانے بند ہو رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پکڑ دھکڑ اور ڈنڈا مسئلے کا حل نہیں ہے سب کو مل بیٹھ کر سنگین معاشی بحران کا حل تلاش کرنا ہوگا اور عوام کے جذبات اور مسائل پر پوری توجہ دینی ہوگی حالات مزید بگڑ گئے تو کسی کے بس کی بات نہیں ہوگی بات اب یا کبھی نہیں تک پہنچ گئی ہے جس کا فوری حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے عوام کی گاڑی چھوٹ گئی تو پھر کسی سے پکڑی نہیں جائے گی۔

install suchtv android app on google app store