اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی فائل فوٹو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی معطل کر کے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی صدر کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی 3 ماہ سے جیل میں ہیں، کیسے نقص امن کے حالات پیدا کر سکتے ہیں۔ عدالت کی ہدایت لے کر پرویز الہٰی کے وکیل نے تھری ایم پی او کا آرڈر پڑھا اور کہا کہ پرویز الہٰی نے 4 ماہ سے کوئی بیان نہیں دیا، اسلام آباد میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔

وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، نیب کے مقدمے بھی لاہور ہائی کورٹ پرویز الہٰی کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store