گڈ ٹو سی یو والے صاحب نے لاڈلے کو ریلیف دینے کیلئے کھیل کھیلا: عطا تارڑ

عطا تارڑ فائل فوٹو عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رہائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈ ٹو سی یو والے صاحب نے ریلیف دینے کیلئے ایک کھیل کھیلا، سپریم کورٹ کے بینچ نے ماتحت عدالتوں کو پابند کردیا، سپریم کورٹ کے بینچ نے ماتحت عدالتوں کو لاڈلے کو رہا کرنے کا ذہن دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کے کیس میں پہلے ہی گرفتاری عمل میں آچکی ہے، 2 بار بلایا گیا، 3 دن انتظار کیا مگر چیئرمین پی ٹی آئی نہیں آئے، چوری کی پیسے کھا گئے اور ہیروں کی گھڑیوں کا بیوپار کیا گیا، آپ کی نااہلی قائم ہے، آپ کو سائفر کے کیس میں جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل، رہا کرنے کا حکم

ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ اعظم خان کا بیان آچکا کہ آپ نے دشمن ممالک کو فائدہ پہنچایا، سائفر غیرقانونی طور پر لہرانے کا جواب بھی آپ کو دینا ہوگا، آپ کو ایک ایک پائی کی چوری اور سائفر کا جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سزا معطلی پر شہباز شریف کا ردعمل سامنے آگیا

عطاء تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوچکا، گڈ ٹو سی یو نے آپ کیلئے معاملات گڈ کر دیئے، انہیں سلام پیش کریں، بتائیں گھڑیاں کیوں بیچیں، ڈیکلیئر کیوں نہیں کیں، پیسے کہاں گئے؟، کچھ ’’عمران دار‘‘ ججوں کا سہارا لے کر سزا معطل کرالی گئی، صدر مملکت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو 6 ماہ کا ریلیف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے باوجود عمران خان کی رہائی میں کیا رکاوٹ ہے؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ کی جانب سے ہائیکورٹ پر دباؤ ڈالا گیا، ایسا فیصلہ سنایا گیا جو سپریم کورٹ پہلے ہی سناچکی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store