سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی وزیر حج ڈاکٹرتوفیق بن فوزان اسلام آباد پہنچ گئے فائل فوٹو سعودی وزیر حج ڈاکٹرتوفیق بن فوزان اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر توفگ الرابی اپنے وفد کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پر نگران وزیر مذہبی امورانیق احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود ،سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، حج سے متعلق معاملات اور پاکستانی عازمین کو سہولیات پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں مذہبی ٹورر ازم کے فروغ پر بھی بات تبادلہ خیال ہوگا، سعودی وزیر کے ہمراہ وفد میں ڈپٹی وزراء حج عمرہ، سیاحت، عالمی تعاون، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ایوی ایشن کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store