پی ٹی آئی کا صدر عارف علوی کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار

پی ٹی آئی کا صدر عارف علوی کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار فائل فوٹو پی ٹی آئی کا صدر عارف علوی کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار

آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر دستخطوں کے معاملے پر صدرِ مملکت کی ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر مملکت کا بیان ہر لحاظ سے غیر معمولی، تشویش ناک اور ناقابل تصور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید

ترجمان نے مزید کہا کہ صدرِمملکت کی ٹوئٹ کے بعد پوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صدرِ مملکت کے بیان نے ریاستی نظم میں اوپر سے لے کر نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کے بیان پر وزارت قانون و انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ کے مندرجات کا ہر زاویے اور ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، اپنا ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ صدرِ مملکت کی ٹوئٹ کے مفصل جائزے کے بعد اپنا ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store