عدالت کا تحریک انصاف کے 26 گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عدالت کا تحریک انصاف کے 26 گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم فائل فوٹو عدالت کا تحریک انصاف کے 26 گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر ہلڑ بازی اور راستہ بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان کو پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر پی ٹی آئی رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار، لاہور منتقل

جوڈیشل مجسٹریٹ نے جشن آزادی پر راستہ روکنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہر ملزم کو دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکیل مرزا عاصم بیگ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں 12 جبکہ تھانہ آبپارہ نے 14 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store