محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے اتوار سے 16 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرا غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store