نگران وزیر اعظم کیلئے 3 نام فائنل، قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے اہم انکشافات

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض فائل فوٹو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ساتھیوں کی مشاورت سے نگران وزیر اعظم کیلئے 3 نام فائنل کر لیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اب حکومتی اتحادی جماعتوں میں نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

اتحادی جماعتوں نے نگران وزیراعظم کیلئے اپنے اپنے نام تجویز کیے ہیں تاہم آئینی طور وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ہی حتمی ناموں کیلئے مشاورت کریں گے۔

 راجہ ریاض کہنا تھاکہ میرے تین نام 90 فیصد فائنل ہو گئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store