چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر علیم خان کا بڑا بیان

صدر استحکامِ پاکستان پارٹی عبداالعلیم خان فائل فوٹو صدر استحکامِ پاکستان پارٹی عبداالعلیم خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر صدر استحکامِ پاکستان پارٹی عبداالعلیم خان کا ردعمل بھی آگیا۔ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ یہ مکافات عمل ہے، انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جس کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ کی قید کاٹنی ہوگی۔

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو زمان پارک لاہور سے اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا، انہیں اسلام آباد بھیجا جائے گا۔

پولیس کی بھاری نفری عمران خان کو لے کر پہلے ایئرپورٹ روانہ ہوئی تھی تاہم اسلام آباد میں موسم خراب ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کو اب براستہ موٹر وے اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا ردعمل بھی آگیا۔ کہتے ہیں کہ اللہ الحق ہے، یہ مکافات عمل ہے، انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔

install suchtv android app on google app store