موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئیندہ 3 روز تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے آئیندہ 3 روز تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئیندہ 3 روز ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 فروری کو ملک میں داخل ہونے جا رہا ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر جا رہا ہے۔

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

جبکہ یکم اور 2 مارچ کو دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے جنوبی حصوں میں تیز ہواؤئیں چل پڑیں ہیں جو کہ کل رات تک جاری رہ سکتی ہیں۔

تیز ہواؤں کے باعث کراچی میں جاتی سردی واپس لوٹ آئی ہے۔

install suchtv android app on google app store