200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا: وزیراعظم

  • اپ ڈیٹ:
شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری تھی۔  غریب آدمی پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا بوجھ 200 یونٹ والے گھریلو صارفین پر نہیں پڑے گا جو 63 فیصد بنتے ہیں جو لائف لائن اور پروٹیکٹڈ زمرے میں آتے ہیں۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کل پرسوں سے بحث چھڑی تھی کہ حکومت نے بجلی کے نرخ بڑھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرط پر مجبورا بجلی کی قیمت بڑھائی ہے، میں نے بہت سختی سے کہا ہے کہ غریب آدمی پر اس 5.75 روپے کا اضافے کا بوجھ نہیں پڑنے دوں گا۔

وزیراعظم  نے کہا ہے کہ متعلقہ محکموں سے بات کرکے یہ طے پایا ہے بجلی کی قیمت میں اضافے کا بوجھ 200 یونٹ والے گھریلو صارفین پر نہیں پڑے گا جو 63 فیصد بنتے ہیں جو لائف لائن اور پروٹیکٹڈ زمرے میں آتے ہیں، 300 یونٹ تک والے صارفین کے لیے کچھ اضافہ ہوا ہے، 31 فیصد گھریلو صارفین کو بھی اس میں کچھ سبسڈی دی گئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور آذربائیجان میں پیٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے کی معیاد ایک سال ہے جس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے پاکستان اور آذربیجان کےلیے عظیم ہے، معاہدے میں آذربائیجان کے صدر نے اہم کردارادا کیا، قیمت مارکیٹ کے مطابق ہوئی توخرید لیں گے ورنہ معذرت کرلیں گے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ آذربائیجان ہر مہینے ایک جہاز ایل این جی آفر کرے گا، قیمت مارکیٹ کے مطابق ہوئی تو پاکستان خریدے گا، معاہدے کی مدت ایک سال ہے جو کہ مزید ایک سال بڑھایا جا سکتا ہے، معاہدے کے دوران ہر ماہ ایل این جی کا ایک جہاز خریدا جائے گا، معاہدے کے تحت اگر ہم کارگو نہیں لیں گے تو جرمانہ نہیں ہو گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگو کی خریداری کا اختیار پاکستان کے پاس ہو گا، معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پیش رفت ہے، میں نے سختی سے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریبوں پر نہیں پڑنے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے متعلق وزیرِ خزانہ، وزیرِ مملکت مصدق ملک سمیت پوری ٹیم نے بہت محنت کی، معاہدے پر آذربائیجان کے صدر اور پاکستان میں ان کے سفیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا، پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

install suchtv android app on google app store