سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، ریلیاں

  • اپ ڈیٹ:
سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، ریلیاں فوٹو: سوشل میڈیا سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، ریلیاں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں ’یوم تقدیس قرآن‘ کے سلسلے میں احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ یہ دن منانے کا فیصلہ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی تھی اور جمعے کو ’یوم تقدیس قرآن‘ منانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مظاہرین کا عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

گوجرانوالہ میں مسیحی برادری نے ریلی نکالی، فیصل آباد میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی، جبکہ ملتان میں تحفظ حرمت قرآن ریلی نکالی گئی۔

پنجاب کے شہروں سرگودھا، حافظ آباد، لیہ اور گوجرہ میں بھی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔

سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ سکھر، لاڑکانہ، چاغی اور نوشکی کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے علاقوں، لکی مروت اور بنوں میں بھی احتجاج کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرآن کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کےلئے آج ہم یک آواز ہیں۔

install suchtv android app on google app store