نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر پاکستان واپس آرہے ہیں: جاوید لطیف

جاوید لطیف فائل فوٹو جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ اداروں میں بیٹھے لوگ بھی مان رہے ہیں کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کے چوتھی بار وزیرِ اعظم بننے کے بعد خوش حالی کا نیا دور شروع ہو گا، 2018ء میں آر ٹی ایس بٹھانے کے باوجود پنجاب میں ہماری اکثریت تھی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ 2018ء میں بھی جب سورج سوا نیزے پر تھا پنجاب میں ہماری اکثریت تھی اور حکومت نہیں بنانے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو نواز شریف باہر بیٹھے ہیں اور ان کی ہدایت پر روس سے تیل پاکستان آیا، بغیر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ن لیگ نے 2013ء میں دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی۔

جاوید لطیف نے یہ بھی کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو ہر حال میں سزا دینا ہو گی، آرمی ایکٹ 9 مئی سے پہلے بھی موجود تھا۔

install suchtv android app on google app store