محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

گرمی کے ستائے عوام کے لیے محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے 30 جون کے دوران اسلام آباد، مری، راولپنڈی، چکوال، جہلم اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

جبکہ 25 جون سے 30 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون سے 29 جون کے دوران بلوچستان کے علاقے بارکھان، سبی، نصیر آباد، زیارت اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 جون کو سندھ کے اضلاع سکھر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store