حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمداللہ اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا، اسے کہتے ہیں ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کی اہلیت اور نیت، اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، اسے کہتے ہیں عوام کی سچی خدمت۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا وزیراعظم ہمیشہ کی طرح عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں، ایک سال کی مخلصانہ اور دیانتدارانہ محنت رنگ لا رہی ہے۔

واضح رہے روس سے خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے۔ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی روس کا پہلا رعایتی خام تیل کا کارگو کراچی پہنچ گیا ہے اور کل سے تیل کی ترسیل شروع ہو جائیگی ،آج ایک تبدیلی کا دن ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم خوشحالی، اقتصادی ترقی اور توانائی کی حفاظت اور سستی کی طرف ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے روسی تیل کا پہلا کارگو ہے اور پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔

install suchtv android app on google app store