سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

سپریم کورٹ فائل فوٹو سپریم کورٹ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کیخلاف دائردرخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی. اٹارنی جنرل کے مطابق بجٹ اجلاس کی وجہ سے قانون پر نظرثانی میں وقت لگے گا۔ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دے رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے قانون پر نظرثانی کیلئے مزید  وقت مانگ لیا ہے، عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں آ کر آگاہ کر دیا۔

اٹارنی جنرل کے مطابق بجٹ اجلاس کی وجہ سے قانون پر نظرثانی میں وقت لگے گا، عدالتی عملہ جسٹس شاہد وحید کی عدم دستیابی بھی سماعت نہ ہونے کی وجہ ہے۔

بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بینچ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دے رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store