آوارہ سیاسی پرندوں میں دانہ کس کو پڑتا ہے یہ فیصلہ باقی ہے: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آوارہ سیاسی پرندے ادھر اُدھر بیٹھ رہے ہیں دانہ کس کو پڑتا ہے فیصلہ باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا الیکشن کرانے کا بار بار مشورہ دے رہی ہے لیکن حکومت خوفزدہ ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی اور اقتصادی استحکام کو جنم دے سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے، پاکستانی کرنسی افغانستان سری لنکا اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13جماعتوں کی سیاست نہیں بلکہ داؤ پر صرف غریب لگا ہے، اپنی ذات کے لیے قانون بنائے اور کیسز سے نجات پائی، آوارہ سیاسی پرندے ادھر اُدھر بیٹھ رہے ہیں دانہ کس کو پڑتا ہے فیصلہ باقی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات اس جگہ پہنچ چکے کہ ہم نے 25 ارب ڈالر دنیا کے دینے ہیں، ہمارے پاس ریزرو میں صرف 4 ارب ڈالر ہیں، دیر سویر الیکشن کرانے پڑینگے، 13 اگست اسمبلیاں توڑنے کے لیے ریڈ لائن ہے مگر الیکشن نہیں رک سکتے۔

install suchtv android app on google app store