چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر پودے لگائے، تقسیم کا تاثر ختم

چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر پودے لگا رہے ہیں فائل فوٹو چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر پودے لگا رہے ہیں

سپریم کورٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا،چیف جسٹس پاکستان اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر عدالت عظمیٰ کے باغ میں پودے لگائے، چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تقسیم کا تاثر دور کردیا، ججز نے پودے لگانے کے بعد دعا کی، چیف جسٹس نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کیلئے برکت ڈالے، اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ شجر کاری مہم میں شامل تھے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان صاحب اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب دونوں مل کر بھی ایک پودا لگائیں۔

چیف جسٹس پاکستان اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر سپریم کورٹ کے باغ میں پھولوں کے پودے لگائے، شجر کاری کے دوران چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار موڈ میں گفتگو بھی جاری رہی۔

چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مل کر پودا لگانے سے ججز میں تقسیم نہ ہونے کا تاثر دیا گیا، ججز نے پودے لگانے کے بعد دعا کی، چیف جسٹس نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کیلئے برکت ڈالے، اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مسکراتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ سے کہا آپ نے پودا تو لگا دیا لیکن آپ کے ہاتھ پر مٹی کا نشان کیوں نظر نہیں آرہا،جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرے ہاتھ دیکھ لیں مٹی کا نشان موجود ہے

install suchtv android app on google app store