پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی شراکت داری رہی ہے، پاکستانی طالب علموں کی تعلیم کیلئے آسٹریلیا کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، ثقافت، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آسٹریلیا میں موجود پاکستانی دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کا ذریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں مشترکہ سرگرمیوں سے نوجوانوں کو بہتر ماحول مل سکتا ہے۔ تجارت و سیاحت میں تعاون کے وسیع امکانات سے دونوں ملکوں کو فائدہ اٹھاناچاہیے۔