ریاست پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: وزیراعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے مذاکرات سیاسی عمل میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر سیاسی لبادہ اوڑھے ایسے افراد کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتا جو ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

سماجی رابطے کیو ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات سیاسی عمل میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو جمہوریت کی ترقی اور پختگی میں مدد دیتا ہے۔ ماضی میں جب سیاسی رہنما کسی معاملے پر اکھٹے بیٹھے اور اتفاق کیا تو بہت سی سیاسی اور آئینی پیش رفتیں سامنے آئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ شرپسند عناصر جو جو سیاست دانوں کا لباس پہنتے ہیں اور ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں وہ ڈائیلاگ کے اہل نہیں ہیں۔ ان سے ڈائیلاگ کرنے کے بجائے ان کا اُن کی عسکری کارروائیوں کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی یہی رواج ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت ساتھ مذاکرات کے لیے ایک 7 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر ،حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store