عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

عبدالقادر پٹیل فائل فوٹو عبدالقادر پٹیل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا۔عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر وزیرِصحت کی پریس کانفرنس پر چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے ںوٹس بھجوایا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے بیہودہ الزامات واپس لیں۔

عبدالقادر پٹیل فوری طور پر چیئرمین تحریک انصاف سے غیرمشروط معافی مانگیں۔ عبدالقادر پٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا،

نوٹس عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store