چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا 

چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا  فائل فوٹو چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا 

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کل آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کریگا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بنائے گئے لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی ہیں۔

آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری نے بھی سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کا طلبی نوٹس چینلج کیا ہے، اور اپنی درخواست میں وفاق، آڈیولیک کمیشن، پیمرا اور پی ٹی اے کو فریق بنایا ہے۔

صدرسپریم کورٹ بار عابد زبیری نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ آڈیولیک کمیشن کا نوٹیفکیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔

عابد زبیری نے درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ کسی بھی شہری کی جاسوسی یافون ٹیپنگ نہیں کی جاسکتی، آڈیو لیک کمیشن کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 9، 14،18، 19، 25 کی خلاف ورزی ہے، مبینہ آڈیو لیک کمیشن کی تشکیل، احکامات اور کارروائی کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

install suchtv android app on google app store