آڈیو لیکس تحقیقات; وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو مبینہ آڈیوز فراہم کردیں

مبینہ آڈیوز فائل فوٹو مبینہ آڈیوز

وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب مبینہ آڈیوز فراہم کر دیں. آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی تفصیلات میں شامل ہیں۔

زرائع کے مطابق آڈیوز کیساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا۔

 زرائع کے مطابق مجموعی طور پر آٹھ آڈیوز کمیشن کو جمع کرائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی تفصیلات میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔

آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store