عمران خان احتساب اور جوابدہی سے بچنے کیلئے عالمی دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں: شیری رحمان

شیری رحمان فائل فوٹو شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے احتساب کی نام پر سیاست کی ہے، اب خود احتساب اور جوابدہی سے بچنے کے کیلئے عالمی دنیا کی طرف دیکھ رہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی امریکی رکن کانگریس سے مداخلت کی درخواست پر ردعمل میں کہا ہے کہ ‏نام نہاد "امریکی سازش" کا بیانیہ زمین بوس ہو چکا، جنہوں نے خط لہرا کر امریکہ پر حکومت گرانے کا الزام لگایا وہ آج امریکی ارکان کانگریس کی منت سماجت کر رہے ہیں۔ عمران خان نے ایک سال تک امریکی سازش کا بیانیہ بنایا اب رکن کانگریس کو اپنے حق میں آواز اٹھانے کی گزارش کررہے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ‏عمران خان نے اس وقت بھی اپنی سیاست کی خاطر ملکی خارخی مفادات کے خلاف سازش کی تھی، اب پھر سازشیں گھڑ رہے کہ ان کے حق میں بیرونی ممالک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں۔

رہنما پی پی پی نے مزید کہا ہے کہ کیا عالمی دنیا عدالتی سہولتکاری، رلیف اور 9 مئی کے شرمناک واقعات سے غیر واقف ہے؟ عمران خان کی فسطائی حکومت نے ہماری قیادت کے خلاف جھوٹے کیس چلائے اور ان کو جیل بھیجا، کیا ہم نے بیرونی دنیا سے ملکی معاملات میں مداخلت کی درخواستیں کی تھی؟۔

install suchtv android app on google app store