چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیر سماعت مقدمات اور اہم قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عمر فاروق موجود نہیں تھے۔
چیف جسٹس پاکستان اور ججز کے مابین ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں متنقلی بھی زیر بحث آئی، چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو بھی ملاقات کیلئے بلا لیا۔