مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی؛ 3 خواتین سمیت 8 پاکستانی شہری جاں بحق

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی گوگل فوٹو مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی

مکہ مکرمہ میں اشعارہ ابراھیم خلیل روڈ پر واقع عمراہ ذائیرین کے نجی ہوٹل کے کمرہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 خواتین سمیت 8 پاکستانی شہری شامل ہیں۔ جن میں 6 کا تعلق قصور اور 2 بورے والے کے رہائیشی ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق جان کی بازی ہارنے والی خواتین میں کوثز بی بی ،زاہراں بی بی، بشراں بی بی شامل ہیں۔ مردوں میں نواب اللہ دتہ، ریاض چوہدری ، حاجی محمد اشرف شامل ہیں۔

ٹبہ کدواں والااور سلامت پورہ قصور کے شہید 6 افراد کی نماز جنازہ مکہ میں ادا کی جائے گی ۔ شہید افراد کو مکہ مکرمہ میں ہی دفن کیا جائے گا ۔میتوں کی تدفین کے لئے 12 سو ریال اور 45 دن کا وقت مانگا گیا ہے۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور کو زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ 

install suchtv android app on google app store