چیف جسٹس صاحب استعفیٰ دیں ورنہ قوم کٹہرے میں کھڑا کرنے والی ہے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملک میں موجودہ بحران کا ذمہ دار چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال کو قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ مریم نواز نے چیف جسٹس سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کے مستعفی ہونے کے بعد الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر ایک احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب تک عمر عطا بندیال ملک کے اعلیٰ ترین جج رہیں گے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

مریم نواز نے چیف جسٹس سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کے مستعفی ہونے کے بعد الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ آج ملک کو جس انتشار اور بحران نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس کا جنم زمانہ پارک سے اتنا نہیں ہوا جتنا عمر عطا بندیال کی کرسی سے ہوا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کیا کوئی ایک بھی آمر ہے جس کو سپریم کورٹ نے گھر بھیجا ہو، ہمشیہ آمروں کی خاطر نظریہ ضرورت کو زندہ کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم اس عمارت (سپریم کورٹ) کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، ہم آئین بنانے والے لوگ ہیں، ہم آج یہاں احتجاج نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان کی بہتری بھی اسی عمارت سے ہوتی ہے اور پاکستان کی تباہی بھی ان کے فیصلوں سے ہوتی ہے.

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ جب ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں حقیقی عوام نکلتا ہے تو پتا بھی نہیں ہلتا، کوئی پتھر نہیں برساتا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ پارلیمان تمام اداروں کی ماں ہوتی ہے جہاں سے آئین نے جنم لیا اس پارلیمان سے ٹکر لے کر بیٹھ گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ابھی تو پارلیمان نے قانون بنایا ہی نہیں تھا لیکن اس پر سانپ بن کر بیٹھ گئے ہو، تمہارا کام آئین کی تشریح کرنا ہے اس کو روندنا تمہارا کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو جب جب بھی خراب کیا گیا وہ یہاں (سپریم کورٹ) سے نظریہ ضرورت پیدا کرکے خراب کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کسی منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جاتا ہے، تو کسی کو پھانسی دی جاتی ہے، کسی کو جلاوطن کیا جاتا ہے تو کسی کو گولی ماری جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ایک بھی آمر ہے جس کو سپریم کورٹ نے گھر بھیجا ہو،ہمشیہ آمروں کی خاطر نظریہ ضرورت کو زندہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں چار مارشل لا لگے تو اس پر ٹھپا اس عمارت سے لگا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج جب ہماری فوج مارشل لا نافذ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، آئین و قانون کے ساتھ کھڑی ہے تو آج پاکستان میں پانچوں مارشل لا (جوڈیشل مارشل لا) بھی یہاں سے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو دوبارہ لکھا گیا، آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح کی گئی، آئین کہتا ہے کہ جب کوئی پارٹی ممبر پارٹی لائن کے خلاف ووٹ ڈالتا ہے تو اسے ڈی سیٹ کیا جاتا ہے یہ نہیں کہ ان کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا، لیکن عمر عطا بندیال نے آئین کو دوبارہ لکھا اورفیصلہ لکھا کہ ایسے ممبر کو ڈی سیٹ کر دیا جائے گا اور ان کے ووٹ کو بھی شمار نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم 75 برس کے ہوگئے مگر 22 کروڑ عوام کی قسمت نہیں بدلی کیونکہ اس عمارت میں جو کچھ لوگ بیٹھے ہیں ان کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین دن قبل جو کچھ بھارت، دشمن ممالک، دہشت گرد تنظمیں نہ کر سکیں وہ ان کے پالتو عمران خان نے کرکے دکھایا جس میں دفاع تنصیبات کو جلایا گیا، ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی، ہسپتالوں کو جلایا گیا، رینجرز اور پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جب 25 مئی کو لانگ مارچ ہوا تو پورے اسلام آباد کو آگ لگادی گئی تو جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالت میں کہا کہ ہو سکتا ہے عمران خان نے آگ نہ لگائی ہو، شاید آنسوں گیس کی وجہ سے آگ لگی ہو۔

انہوں نے کہا کہ تین دن قبل جو کچھ بھارت، دشمن ممالک، دہشت گرد تنظمیں نہ کر سکیں وہ ان کے پالتو عمران خان نے کرکے دکھایا جس میں دفاع تنصیبات کو جلایا گیا، ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی، ہسپتالوں کو جلایا گیا، رینجرز اور پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم 75 برس کے ہوگئے مگر 22 کروڑ عوام کی قسمت نہیں بدلی کیونکہ اس عمارت میں جو کچھ لوگ بیٹھے ہیں ان کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک جس انتشار اور فتنے کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اس نے زمان پارک سے عمر عطا بندیال کی کرسی سے زیادہ جنم لیا ہے اور بحران کی یہ لہر اس وقت پیدا ہوئی تھی جب مقدمہ کوئی اور تھا مگر ازخود نوٹس کسی اور بات پر لیا گیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ کسی منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جاتا ہے، تو کسی کو پھانسی دی جاتی ہے، کسی کو جلاوطن کیا جاتا ہے تو کسی کو گولی ماری جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ایک بھی آمر ہے جس کو سپریم کورٹ نے گھر بھیجا ہو، ہمشیہ آمروں کی خاطر نظریہ ضرورت کو زندہ کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پہلا مارشلا اور پہلا آمر آیا تو ٹھپا اس عمارت سے لگا، دوسرا، تیسرا اور چوتھا مارشلا آیا تو بھی ٹھپا یہاں (سپریم کورٹ) سے لگا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج جب ہماری فوج مارشل لا نافذ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، آئین و قانون کے ساتھ کھڑی ہے تو آج پاکستان میں پانچوں مارشل لا (جوڈیشل مارشل لا) بھی یہاں سے لگا ہے.

مریم نواز نے کہا کہ جی ایچ کیو پر پہلا حملہ تحریک طالبان پاکستان نے کیا اور دوسرا حملہ اس کے پالتو عمران خان نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران کی گرفتاری پر پاکستانی عوام نہیں نکلے بلکہ اس کے تربیتی یافتہ دہشت گرد نکلے، جو 6 ماہ سے ٹانگ پر پلستر لگا کر پولیس اور عدالت سے چھپ کر بیٹھا تھا یہ اپنے ان کارکنان کو حملوں کی تربیت دے رہا تھا جن کوسرحد کھول کر پاکستان میں بلایا، جیلوں سے آزاد کروایا اور زمان پارک میں تربیتی یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے اپنے جتھوں کو ٹریننگ دی۔

install suchtv android app on google app store