ملکی وقار اور سالمیت کی خاطر اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا: خواجہ آصف

خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کو ریلیف دے کر فتنے کو ہوا دی جا رہی ہے، ملکی وقار اور سالمیت کی خاطر اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدلیہ انصاف نہیں سیاست کر رہی ہے، وقت کی ضرورت ہے آج ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں، فوج آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آج یہ ایوان اپنا تاریخی کردار ادا کرے، چار تین کے فیصلے کو نظرانداز کیا گیا، پارلیمنٹ کے کردار اور تقدس کو پامال کیا جا چکا، ایک شخص کو ریلیف دیا جا رہا ہے اور فتنے کو ہوا دی جا رہی ہے، جی ایچ کیو پر حملہ ہوا اس سے پہلے طالبان نے حملہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store