القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی

 نیب نے بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی فائل فوٹو نیب نے بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی

قومی احتساب بیور (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی گرفتاری کی بھی اجازت مانگ لی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب عدالت پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کی جاسکیں۔

عمران خان کی نمائندگی خواجہ حارث بیرسٹر علی گوھر اور ایڈوکیٹ علی بخاری کر رہے ہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود اور نیب کے پراسیکیوٹر سردار ذوالقرنین عدالت میں موجود ہیں جبکہ نیب کی طرف سے انویسٹی گیشن آفیسر میاں عمر ندیم بھی عدالت میں موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store