عمران خان پر تشدد کی باتیں درست نہیں: رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ فائل فوٹو رانا ثنااللہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر دوران گرفتاری تشدد کے الزامات پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر تشدد کی باتیں درست نہیں، نیب نےعمران خان کو گرفتار کیا ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر 50 ارب روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کیس ہے،نیب میں عمران خان کیخلاف انکوائریز چل رہی تھیں، یہ سارا معاملہ ڈاکیو منٹڈ ہے، آج تک جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینجرز کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

install suchtv android app on google app store