الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ق کے پارٹی صدارت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق چوہدری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری وجاہت کی درخواست خارج کر دی ہے، اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چوہدری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔
الیکشن کے فیصلے میں ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست کالعدم قرار دے دی گئی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔