پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان فائل فوٹو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے عدالت عظمیٰ کے آڈٹس کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کے مطابق سپریم کورٹ کے 2010-11 سے 2020-21 تک کے آڈٹ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

نور عالم خان نے کہا کہ آڈیٹرجنرل، صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، وفاقی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا تقابلی جائزہ پیش کریں۔

کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ملک مختار نے کہا کہ اس پر تو اسٹے ہو جائے گا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اگر اسٹے آیا تو میں دوبارہ طلب کروں گا۔

install suchtv android app on google app store