وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور روسی ہم منصب کے درمیان خطوط کا تبادلہ

وزیر خارجہ بلاول اور روسی ہم منصب کے درمیان خطوط کا تبادلہ فائل فوٹو وزیر خارجہ بلاول اور روسی ہم منصب کے درمیان خطوط کا تبادلہ

پاکستان اور روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا۔

اپنے خطوط میں پاک روس وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان باہمی خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی قریبی، کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔

دوطرفہ تعلقات میں اقتصادی، توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون نمایاں ہے۔

دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مختلف کثیر الجہتی فورمز پر بھی مشاورت کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات یکم مئی 1948 کو قائم ہوئے۔

install suchtv android app on google app store